شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا سے موصول ہونے والی رپورٹس میں چھوٹے رینج کے میزائل تجربوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
جب کہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے میزائل تجربے شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل تجربے کی تصدیق ہونے کی صورت میں پیونگ یانگ کی جانب سے نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجرجے کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہوگا۔
ویتنام سمٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی بلا نتیجہ ملاقات کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہےکہ شارٹ رینج میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے بڑے اور ایٹمی میزائلوں کے تجربے نہ کرنے کے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ان میزائلوں نے جاپان کے سمندر کی جانب 70 سے 200 کلو میٹر تک پرواز کی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے آگاہ ہے اور اس طرح کی اہم مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائے گا۔