محمد بن سلمان کی سوتیلا بھائی وزیر توانائی مقرر

سعودی فرماْن روا شاہ سلمان نے وزیر توانائی کے عہدے پر اپنے بیٹے کو تعینات کردیا جو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متاثر اوپیک ملک میں کافی غیر معمولی اقدام تصور کیا جارہا ہے۔

انتہائی اہم وزارت توانائی میں پہلی مرتبہ شاہی خاندان کے کسی فرد کی تعیناتی کی گئی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سوتیلے بھائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سابق عہدیدار خالد الفلیح کی جگہ سنبھالی ہے کیوں کہ دنیا میں خام تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک نے سرکاری تیل کی کمپنی ارامکو کے اسٹاک لسٹنگ کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

وزیر توانائی کے عہدے پر تقرر ہونے کے بعد سے خالد الفلیح سعودیہ کی تیل پالیسی کا چہرہ سمجھے جاتے تھے تاہم حالیہ کچھ ہفتوں میں ان کے اختیارات میں کمی آگئی تھی۔

وزات سے ہاتھ دھونے سے چند رو قبل ہی انہیں ارامکو کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کی جگہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیاں نے سنبھالی تھی۔

اس حوالے سے یہ بات زبان زد عام ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اعلیٰ حکام خالف الفلیح سے غیر مطمئن تھے۔

دوسری جانب امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کی وجہ سے بھی اقتصادی غیر یقینی کی کیفیت جاری ہے جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے کم ہو کر 60 ڈالر تک آپہنچی۔

اس ضمن میں اوپیک اراکین اور اہم نان اوپیک اراکین تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں میں استحکام کے لیے پیداوار کم کرنے کی حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو ابوظہبی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ اوپیک ممالک میں تیل کی ایک تہائی پیداوار کرنے والے ملک سعودی عرب نے 2014 میں مارکیٹ کریش ہونے کے بعد قیمتوں میں استحکام کے لیے پیدوار میں کمی کرتا آیا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی تیل کے حوالے سے پالیسی میں کیا تبدیلی سامنے آئے گی۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: