کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا مجھےوزیراعلی کے عہدے سےکیوں ہٹایاگیا معلوم نہیں ، دوستوں نے بےوفائی کی ،دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا،بچپن میں بڑاشرارتی تھا،آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے وزیراعلی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا معلوم نہیں، مراد علی شاہ کو وزیراعلی بنوانے کے لیے کچھ لوگ کام کررہے تھے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا دوستوں نے بے وفائی کی ، دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا، میرے دور میں اویس مظفر اورفریال تالپور فیصلے نہیں کرتے تھے، مراد علی شاہ کے وقت کے بارے میں نو کمنٹس کہوں گا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا، بچپن میں بڑا شرارتی تھا، آج تک کسی کو تعویذ لکھ کر نہیں دیے۔
یاد رہے چند روز قبل عدالت نے قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹا دی تھی ، وکیل نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف شواہد نہیں ملے، قائم علی شاہ کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوئری ختم کردی ہے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو زرضمانت واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔