ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ہی پہلا سوال ذہن میں یہی آتا ہے کہ کیا یہ گاڑی چلتی بھی ہے؟
لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب ڈرائیونگ سکول میں آپ کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں رینج روور اور بینٹلے ملیں گی لیکن اس کے لئے آپ کو دبئی جانا ہوگا۔
لگژری ڈرائیونگ اسکول کا مقصد نئے ڈرائیورز کی تربیت نہیں بلکہ لوگوں کو مہنگی اور آرام دہ گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیکھانا ہے۔
پلاٹینیم ڈرائیونگ کورس کی کم سے کم فیس چھ لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ فیس دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔