This photo taken on September 2, 2019 shows China's first cloned kitten called Garlic at the Chinese company Sinogene, a pet cloning outfit which has cloned more than 40 pet dogs since 2017, in Beijing. - To clone a dog costs a hefty 380,000 yuan (53,000 USD) and 250,000 yuan (35,000 USD) for a cat. (Photo by STR / AFP)

کلوننگ سے بلی کی پیدائش

سنگاپور میں واقع ایک چینی بائیو ٹیک کمپنی نے کتوں کے بعد پہلی بار مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اگرچہ اس کمپنی نے مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ گزشتہ 2 ماہ قبل 21 جولائی کو کیا تھا، تاہم اب کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی پیدا کردہ بلی بلکل صحت مند ہے اور اس مالک کے حوالے کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سنگاپور میں موجود چینی بائیوٹیک کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے 23 سالہ برطانوی نوجوان کی 2 سال قبل مرنے والی بلی کی نقل تیار کی اور اب اس نقل کو مالک کے حوالے کردیا گیا۔

کمپنی نے مرنے والی بلی کی ہوبہو کاپی بلی کے مالک کی فرمائش پر تیار کی اور کمپنی نے اس عمل کے لیے مرنے والی بلی کے جسم سے کچھ نمونے اور گوشت کی انتہائی تھوڑی مقدار حاصل کی تھی۔

چینی کمپنی نے مرنے والی بلی کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی جدید سائنسی طریقے سے کلوننگ کی اور کئی ہفتوں کی تغ و ودو کے بعد بلی کا کلون تیار کرلیا۔ یعنی کمپنی کئی ہفتوں کے تجربے کے بعد مصنوعی طریقے سے ایک نئی بلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بلی پیدا کرنے سے قبل 2015 سے اب تک 40 کتے بھی تیار کیے ہیں جو مرنے والے کتوں کی اصل کاپیاں یا ان کی اولادیں ہیں۔

کمپنی کے سربراہ کے مطابق ایک کتے کی مصنوعی پیدائش پر 53 ہزار امریکی ڈالر اور بلی کی پیدائش پر 35 ہزار امریکی ڈالر تک خرچہ آتا ہے۔

یعنی اگر کوئی شخص اپنے کتے کی دوسری کاپی یا اس کی اولاد کی مصنوعی پیدائش کروانا چاہے تو اسے پاکستانی 70 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ کرنا پڑے گا اور بلی کی پیدائش کے خواہش مند کو 40 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

واضح رہے کہ کلوننگ ایک ایسا سائنسی طریقہ ہے جس کے تحت کسی بھی جاندار کے جسم سے نمونے، خلیات، خون اور گوشت وغیرہ لے کر اس کی مصنوعی طریقے سے تولید کی جاتی ہے۔

تولید کے بعد اس نمونے کی افزائش کی جاتی ہے اور اس عمل میں جاندار کی تولید اور افزائش کے لیے سائنسی طریقے سے ایسا ماحول بنایا جاتا ہے جو کسی بھی جاندار کی پیدائش کے لیے درکار ہوتا ہے۔

ااب تک چین سمیت امریکا اور یورپ کی کچھ کمپنیوں نے جانوروں کی مصنوعی پیدائش کا دعویٰ کیا ہے، تاہم کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ انسان کے عضووں کی کلوننگ بھی کر سکتی ہیں اور آنے والے دور میں ممکنہ طور پر انسانوں کی بھی پیدائش کی جا سکتی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: