نوڈیل بریگزٹ نہ قبل ازوقت انتخابات

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کی مقررہ تاریخ میں دو ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔

برطانوی دارالعوام میں وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے معاملے پر اس وقت ہزیمت اٹھانی پڑی جب برطانیہ کے بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے اخراج کے مخالف ان کی جماعت کے کچھ باغی ارکان نے حزبِ اختلاف کا ساتھ دے کر حکومت کے خلاف ووٹ کو کامیاب کرا دیا۔

دارالعوام کی کارروائی کے کنٹرول کے لیے قرارداد 301 کے مقابلے میں 328 ووٹوں سے کامیاب رہی جس کے بعد اپوزیشن نے بریگزٹ میں تاخیر کا بل بھی منظور کرا لیا۔

برطانوی دارلعوام میں 327 نے بل کے حق جبکہ 299 نے اس کے خلاف ووٹ دیا، اس کے بعد بل دارلامرا کو بھیج دیا گیا۔

وزیراعظم جانسن نے بریگزٹ کی تاریخ 31 اکتوبر سے آگے بڑھانے کا بل منظور ہونے پر نئے انتخابات کی تحریک پیش کی لیکن وہ بھی ناکام ہوگئی۔

بورس جانسن کو کم از کم 434 ارکان کی حمایت چاہئے تھی لیکن صرف 298 نے ان کا ساتھ دیا، 56 ارکان نے قبل از وقت انتخابات کی تحریک کیخلاف ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: