حکومت نے تعلیم کے فروغ اور ٹیچنگ کو پرکشش بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب ٹرینی اساتذہ کو بھی ستاون لاکھ روپے سے کم تنخواہ نہیں ملے گی۔
اساتذہ کی تنخواہوں میں اتنا بڑا اضافہ دو عشروں کے دوران کسی حکومت نے نہیں کیا۔ لیکن یہ اضافہ پاکستان نہیں برطانوی حکومت نے کیاہے۔
ڈیلی میل کے مطابق نئے اساتذہ کی تنخواہوں میں چھ ہزار پاؤنڈ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی کم از کم سالانہ تنخواہ تیس ہزار پاؤنڈ ہو گئی ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ ستاون لاکھ سے زائد ہے۔
برطانوی حکومت دوہزار بائیس میں ٹیچنگ کا سعبہ جاب مارکیٹ میں پرکشش بنانا چاہتی ہے، حکومت کو امید ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے نمایاں نمبر حاصل کرنے والے گریجوایٹ بھی اس شعبے کا رخ کریں گے جن کی حالیہ ترجیح کنسلٹینسی اور سول سروس ہوتی ہے۔
کئی گریجوایٹس اس شعبے میں آنا چاہتے تھے لیکن دوہزار پاؤنڈ ماہانہ تنخواہ کشش نہیں رکھتی تھی۔ حالیہ اضافے کے بعد اب ٹیچنگ برطانیہ میں سب سے زیادہ تنخواہوں والے پرفیشنز میں شامل ہوگیا ہے۔