نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری

کہتے ہیں کہ جو لوگ دوسروں کے ساتھ اچھائی کرتے ہیں، ان کے اپنے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف کتابی بات ہے اور حقیقی دنیا میں ایسا ناممکن ہے تو یہ خبر آپ ہی کےلیے ہے۔

خبر یہ ہے کہ اپنی سہیلی کی مدد کرنے والی ایک امریکی خاتون کی تقریباً تین لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت تقریباً 4 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ لاٹری دراصل انہیں اپنی سہیلی کے کام آنے کے صلے میں بطور انعام ملی ہے۔

نارتھ کیرولائنا میں ولمنگٹن کی رہائشی خاتون ڈیبرا ڈینٹن اپنی سہیلی کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اس کے مختلف کام کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی سہیلی کو اس کے گھر کا سودا سلف تک لا کر دیتی ہیں اور جب بھی اسے ضرورت ہوتی ہے تو ڈیبرا اسے اپنی کار میں بٹھا کر مطلوبہ جگہ لے جاتی ہیں اور پھر واپس بھی لاتی ہیں۔

دو ہفتے پہلے ان کی سہیلی نے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کےلیے لفٹ مانگی تو وہ فوراً تیار ہوگئیں۔ خریداری کےلیے دکان میں داخل ہوتے وقت سہیلی نے ڈیبرا سے فرمائش کی کہ وہ ایک مشترکہ دوست کےلیے لاٹری ٹکٹ خرید لے۔ یہ ٹکٹ خرید کر ڈیبرا نے اپنی سہیلی کی فرمائش پوری کردی، اور اس کے بعد اپنے لیے بھی اسی لاٹری کا ایک اور ٹکٹ خرید لیا۔

حیرت انگیز طور پر اگلی صبح جب لاٹری کے انعامات کا اعلان ہوا تو اسی نمبر کے ٹکٹ پر 289,503 ڈالر کا جیک پاٹ انعام نکل آیا۔ پہلے تو ڈیبرا کو یقین نہیں آیا لیکن تصدیق ہونے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دراصل اُس نیکی کا انعام ہے جو وہ اپنی مجبور دوست کے ساتھ برسوں سے کرتی آرہی ہیں۔

اب وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی باقی ماندہ قسطیں ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: