بھیڑ چال نہیں، گائے چال

ٹویٹر اور فیس بک کے صارفین ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں جس میں سڑک عبور کرتے ہوئے گائے کے ایک ریوڑ میں پہلی گائے سڑک پار کرتے ہوئے روڈ پر لگی سفید لکیر کو چھلانگ لگا کر عبور کرتی ہے اور اسی کے ساتھ پیچھے آنے والے تمام گائیں بھی سفید پٹی سے جست بھر کر گزرتی ہیں۔

ہم نے محاوروں میں بھیڑ چال کا نام سنا ہوگا کیونکہ عموماً بھیڑوں میں یہ عام عادت ہوتی ہے کہ ریوڑ کی تمام بھیڑیں دوسروں کی دیکھا دیکھی عمل کرتی ہیں لیکن گائے میں یہ عجیب رویہ کم ہی دیکھا جاتا ہے جو اب ویڈیو میں قید ہوچکا ہے۔ اس ویڈیو میں میکسیکو کی گایوں بڑی تعداد میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بہت شوق سے دیکھی گئی اور لوگوں نے اس پر تبصرے کرکے اپنی حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس میں گائیں عجلت میں بھاگ رہی ہیں اور بنا سوچے سمجھے ایک کے بعد ایک کرکے سفید لکیر کو عبور کررہی ہیں۔

اس عمل پر ماہرین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ ایک نے کہا کہ شاید گائیں یہاں کسی باڑ سے کرنٹ کھا چکی ہیں اور وہ اسے بھی کوئی خطرہ سمجھ رہی ہیں۔

بعض افراد کے مطابق انسان اور اس چوپائے کے دیکھنے میں فرق ہوتا ہے اور ان کی فیلڈ آف وژن محدود ہوتی ہے، اسی بنا پر وہ محض ایک فرشی لکیر کو کوئی رکاوٹ سمجھ رہی ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: