بچے کی پیدائش:ماں کو6،باپ کو 4ماہ چھٹیاں

بچوں کی پیدائش پر ماؤں کےلیے 6 ماہ اور والد کےلیے 4 ماہ کی چھٹیاں دی جائیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بل پیش کر دیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر قرت العین مری نے میٹرنٹی اور پیٹرنٹی کی چھٹیوں کا بل پیش کیا۔

بل میں سفارش کی گئی ہے کہ والدہ کےلیے 6 ماہ کی پیڈ میٹرنٹی چھٹیاں اور والد کےلیے4 ماہ کی ان پیڈ پیٹرنٹی کیلئے چھٹیاں شامل کی جائیں۔۔

سینیٹر مصدق ملک نے بتایا کہ سینیٹر قرت العین مری خود اپنے بل سے متعلق کنفیوزہیں۔ بل میں سفارش کی گئی کہ پہلے 3 بچوں تک والد کوچھٹیوں کے دوران تنخواہ ملے گی۔۔ چوتھے بچے کا کیا قصورہے جو والد کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ نہ ملے۔ چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ کا نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے۔

مصدق ملک کاکہنا تھا کہ میٹرنٹی کے موقع پر چھٹیوں کے ساتھ پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔۔ والدہ کو6 ماہ چھٹیوں کی تنخواہ ملے تو والد کو4 ماہ چھٹیوں کی تنخواہ ملنی چاہیے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ میٹرنٹی کو سالانہ 48 چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ مل سکتی ہیں۔۔ کمیٹی نے وزارت قانون کو 15 روز میں بل کو مکمل کر کے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: