بلند ترین خراٹے بھرنے والے افراد کی تلاش

برطانیہ میں ایک ٹی وی شو کی تیاری کے لیے بلند ترین آواز میں خراٹے بھرنے والے افراد کی تلاش ہے۔

اس پروجیکٹ پر کام کرنے والی فائر کریکر فلمز کے شو کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ ہوگی جس کے لیے ایسے جوڑوں کی تلاش کی جا رہی ہے جن کی زندگی خراٹوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہو۔

فائر کریکر فلمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے لوگوں کی تلاش ہے جن کی زندگی شریک حیات کے خراٹوں کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئی اور ان کے لیے نیند خود ایک خواب بند گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وہ ایک بڑے براڈکاسٹر کے لیے ایک زبردست شو تیارکرنے جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں برطانیہ کے سب سے بڑے اور بلند آواز میں خراٹے بھرنے والے جوڑوں کی تلاش ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: