ڈرون اب بم نہیں دوائیں گرائیں گے

ڈرون اب بم نہیں دوائیں گرائیں گے

پاکستانی طلبہ نے ڈرون بنانے کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، یو اے ایس چیلنج 2019ء میں 32 جامعات اور تحقیقاتی اداروں نے حصہ لیا۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق ڈرون بنانے کے عالمی مقابلے یو اے ایس چیلنج 2019ء میں 32 جامعات اور تحقیقاتی اداروں نے حصہ لیا، جن کا تعلق برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تھا، طلبہ و طالبات کی ٹیموں نے مقابلے کیلئے اپنے ڈرون اور ایئر سسٹم پیش کئے۔

پاکستانی ادارے نسٹ ایئر ورکس کے طلبہ اور طالبات نے برطانیہ میں انسٹی ٹیوشن آف مکینیکل انجینئرز کی جانب سے ہر سال منعقد کئے جانے والے مقابلے میں اپنا تخلیق کردہ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز پیش کیا، یہ ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور خود کار طریقے سے طبی امداد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نسٹ ایئر ورکس کی ٹیم کا عزم ہے کہ وہ سب سے پہلے اس سسٹم کو کراچی میں متعارف کروائیں گے، طلبہ کے مطابق کم از کم 500 میٹر کی اونچائی تک اڑان بھرنے والے یہ ڈرون کراچی میں بجلی اور فون کے تاروں میں الجھے بغیر میلوں دور طبی امداد پہنچا سکتے ہیں۔

دو سے 3 کلو گرام کا وزن آسانی سے اٹھا لینے والے ڈرون ناصرف فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کیلئے مفید ہیں بلکہ پاکستانی طلبہ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: