امریکی صدر کا حافظ سعید کی گرفتاری پر ردعمل

امریکی صدر کا حافظ سعید کی گرفتاری پر ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری 10سال کی تلاش کے بعد عمل میں آئی۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممبئی حملے کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری 10سال کی تلاش کے بعد عمل میں آئی ہے، ماسٹر مائنڈ کی تلاش کےلئے 2 برس سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حافظ سعید کو اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے لئے جارہے تھے

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: