بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے اور اس کا اسرائیل سے دفاعی معاہدہ طے پاگیاہے۔
معاہدے کے تحت اسرائیل، بھارت کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔
اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایرو اسپیس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی بحریہ اور بھارت کی میزاگون شپ بلڈرز ڈاک لمیٹڈشپ یارڈ کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل سسٹم فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
معاہدے میں اسرائیلی فضائی کمپنی کے سمندر سے فضا میں نشانہ بنانے والے درمیانی درجے کے میزائل سب سسٹم کی مرمت اور دیگر سروسز بھی شامل ہیں۔