افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند کرادیئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے وردک میں سوئیڈن کے امدادی ادارے ( این جی او) کے تحت چلنے والے 77 میں سے 42 طبی مراکز بندکرائےگئے ہیں۔
غیر ملکی این جی او نے جاری بیان میں کہا ہے کہ طبی مراکز کی بندش سے روزانہ کی بنیاد پر لگ بھگ پونے چھ ہزار مریض متاثر ہونگے۔
متاثرین میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ این جی او نے مزید کہا کہ عوام کو علاج اور صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔