ارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’راؤنڈ اباؤٹ‘

ارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’راؤنڈ اباؤٹ‘

پاکستانی فلمی صنعت کے وراسٹائل فنکار ارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’راؤنڈ اباؤٹ‘ کو فنکاروں نے فلمی صنعت کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔ اداکارہ ریما، صاحبہ، ریمبو، معمر رانا، سید نور سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کردئیے۔

ارباز خان نے پشتو فلموں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعد لالی ووڈ میں بھی بطور ڈائریکٹر ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اور ایکشن، رومانس اور کامیڈی کے حسین امتزاج پر مبنی ایک مکمل تفریحی فلم ’راؤنڈ اباؤٹ‘ تیار کی ہے جو 26جولائی کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کے سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی تشہیری مہم میں اسٹار کاسٹ کے علاوہ لالی ووڈ کے نامور فنکار بشمول ریما، سید نور، ریمبو، صاحبہ، معمررانا، عامر قریشی، فضا علی، جویریہ سعود، رابی پیرزادہ اور احسن خان نے حصہ لیتے ہوئے خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے ہیں۔

جس میں فلم کی کامیابی کے ساتھ فلم کے موضوع اور ارباز خان کے کیرئیر کے ایک اہم سنگ میل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ ارباز خان اپنی پہلی فلم سے ہی شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں میں شامل ہیں، انہوں نے ہمیشہ معیاری کام کی بدولت اپنےا سٹارڈم کو آگے بڑھایا ہے چنانچہ ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فیچر فلم بھی شائقین کو مکمل تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلمی صنعت کی ترویج کے عمل کو تیز کرے گی۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: