بھارت، کم سن لڑکا 135 کتابوں کا مصنف بن گیا

بھارت، کم سن لڑکا 135 کتابوں کا مصنف بن گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13سالہ لڑکا 135 کتابوں کا مصنف بن گیا۔

مریجندرا راج نامی تیرہ سالہ لڑکے کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے6 سال کی عمر سے کتابیں لکھنا شروع کی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نےاپنی پہلی کتاب میں مختلف نظموں کو ترتیب دیا۔

قلمی نام ’آج کاابھی مانیو‘ سے متعدد کتابیں لکھنے والے مریجندرا راج کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بڑے مصنف بننے کاخواہاں ہیں اور ادب کی مختلف اقسام میں زیادہ سے زیادہ کتابیں لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل مریجندرا راج چار عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

مریجندرا راج کی والدہ ایک نجی ادارے میں ٹیچر ہیں جبکہ والد ایک شوگر انڈسٹری میں ملازم ہیں۔ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ مریجندرا راج لکھنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: