فلم باجی کی کامیابی کے بعد سجل علی اور ماورا حسین پچھتانے لگیں، اداکارہ آمنہ الیاس نے نیہا کے کردار میں شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار ثاقب ملک نے اس کردار کیلئے سب سے پہلے سجل علی کو کاسٹ کرنا چاہا تاہم انہوں نے انکار کر دیا اور اس کے بعد ماورا حسین نے بھی معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق سجل علی اور ماورا حسین کو اس بات کا پچھتاوا ہے کہ انہوں نے یہ کردار ادا نہ کر کے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کی جبکہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ قدرت کے فیصلوں کے سامنے ہر انسان بے بس ہوتا ہے۔