امریکی صدر کا دورہ شمالی کوریا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کا مختصر دورہ کیا اور کم جونگ اُن سے مصافحہ کر کے واپس لوٹ گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر جنوبی کوریا پہنچے جہاں سے وہ شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں گئے جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جان اُن نے ان کا استقبال کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جون ان سے مصافحہ کیا اور شمالی کوریا کی حدود میں چند قدم جا کر واپس لوٹ آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے واحد صدر بن گئے جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا۔ فوٹو: بشکریہ سی این این
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے واحد صدر بن گئے جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا، امریکی صدر نے شمالی کوریا کی زمین پر مجموعی طور پر 20 قدم رکھے۔

امریکی صدر نے رخصت ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ چیئرمین کم جونگ ان سے شاندار ملاقات کے بعد جنوبی کوریا سے رخصت ہورہا ہوں، شمالی کوریا کی سرزمین پر کھڑا ہوا جو سب کے لیے اہم پیغام اور اعزاز ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: