ایرئیل کا تازہ اشتہار دیکھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی آگ بگولہ ہوگئے

ایرئیل کا تازہ اشتہار دیکھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی آگ بگولہ ہوگئے

کمپنیاں اپنی مصنوعات تشہیر کے لیے ایسے پرکشش اشتہارات دیتی ہیں کہ لوگ ان کی مصنوعات کی طرف کھنچے چلے آئیں۔ اسی کوشش ایرئیل بنانے والی کمپنی ایک مشکل میں پھنس گئی ہے جس نے ایرئیل کے نئے اشتہار میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایسی ٹیگ لائن شامل کر دی کہ لوگ الٹا مشتعل ہو گئے اور سوشل میڈیا پر ایرئیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔کمپنی کی طرف سے اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ”کیا عورت کا چاردیواری میں رہنا ”داغ“ ہے؟“

اس فقرے پر مبنی اشتہار کو انٹرنیٹ صارفین غیراسلامی قرار دے رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ ایرئیل‘ کا ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کے تحت مہر زین نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ اشتہار پوسٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ ”ایرئیل کے اس گھٹیا اشتہار کو دیکھیں، کس طرح یہ ہمارے مذہب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔“شیام علی نامی صارف نے لکھا کہ ”اس ملک میں کیا چل رہا ہے۔ فلموں میں فحاشی کے بعد اب یہ اشتہارات؟چار دیواری کوئی قید نہیں ہے، یہ حفاظت کے لیے ہوتی ہے۔“دانش ناصر وانی کا کہنا تھا کہ ”ایرئیل کے اشتہار میں جو جملے شامل ہیں وہ اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔“کامران خان نامی صارف نے لکھا کہ ”پیمرا اگر ایسے اشتہارات کو بند نہیں کر سکتا تو حکومت کو چاہیے کہ یہ ادارہ ہی ختم کر دے اور کوئی اس سے بہتر ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرے۔“

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: