ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو چین سے واپسی حکم

صدر ٹرمپ کی لندن کے مسلم میئر کے خلاف ایک بار پھر زہر افشانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے لندن کے میئر صادق خان پر طنز کے تیر برسا دیئے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ہی دن میں پُرتشدد واقعات میں 3 افراد کی ہلاکت اور 3 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس یا ہمدردی کرنے کے بجائے روایتی نفرت اور الزام تراشی سے کام لیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ لندن کو فوری طور پر نئے میئر کی ضرورت ہے، صادق خان لندن کو تباہ کر دیں گے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ صادق خان برطانوی قوم کے لیے ذلت اور رسوائی کا سبب بن رہے ہیں اور وہ لندن شہر کے لیے مکمل طور پر تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ دورہ برطانیہ سے قبل صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔

میئر صادق خان کے ترجمان کا جوابی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میئر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور وہ اپنا وقت اس نوعیت کی ٹویٹس کا جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے اور وہ کسی بحث میں پڑنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے صدر ٹرمپ کے بیان کو انتہائی ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ہلاک ہونے والے افراد کے المیے کو میئر پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: