پاکستان کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑی اب کیا کرنے والی ہے؟

پاکستان کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑی اب کیا کرنے والی ہے؟

پاکستان میں اگر ٹی وی ڈراموں کی مقبول آن اسکرین جوڑیوں کا ذکر ہو تو سب سے پہلے جو نام ذہن میں آتا ہے وہ بلاشبہ احد رضا میر اور سجل علی کا ہوگا۔

کافی عرصے سے اس جوڑی کے چرچے ہیں جو پہلی بار ڈرامہ ‘یقین کا سفر’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور آج کل ‘آنگن’ میں کام کررہے ہیں۔

مگر بہت جلد یہ دونوں ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں اور اس بار وہ معروف رائٹر فرحت اشتیاق کے تحریر کردہ ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

ناول نگاری میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ ہمسفر سمیت متعدد سپرہٹ ڈراموں کو تحریر کرنے والی فرحت اشتیاق نے یہ انکشاف خود ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بالکل مختلف کہانی کے ذریعے نئی صنف پر کام کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور توقع ہے کہ دیکھنے والے اسے سراہیں گے۔

ان کا کہنا تھا ‘سجل اور احد ایسے منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیے’۔

یہ ایک اوریجنل اسکرین پلے ہوگا جسے فرحت اشتیاق بعد میں ایک ناول کی شکل دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے یکم جون کو بھی ایک ٹوئیٹ بتایا تھا کہ اس ڈرامے میں سجل علی اور احد رضا میر کے علاوہ عدنان صدیقی، میرا سیٹھی، مسرور پارس ہوں گے جبکہ یہ ایک رومانوی تھرلر ہوگا۔

اس کی ہدایات احسن طالش دیں گے اور انہوں نے ڈان امیجز کو بتایا ‘فرحت اشتیاق نے بہت خوبصورت کہانی تحریر کی ہے، اس ڈرامے کو ایم ڈی پروڈکشن پروڈیوس کرے گی جبکہ احد، سجل اور عدنان صدیقی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، اس کی شوٹنگ اسلام آباد اور شوگران میں ہوئی جبکہ یہ جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز پر ہم ٹی وی پر نشر ہوگا’۔

پاکستان میں اگر ٹی وی ڈراموں کی مقبول آن اسکرین جوڑیوں کا ذکر ہو تو سب سے پہلے جو نام ذہن میں آتا ہے وہ بلاشبہ احد رضا میر اور سجل علی کا ہوگا۔  کافی عرصے سے اس جوڑی کے چرچے ہیں جو پہلی بار ڈرامہ 'یقین کا سفر' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور آج کل 'آنگن' میں کام کررہے ہیں۔  مگر بہت جلد یہ دونوں ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں اور اس بار وہ معروف رائٹر فرحت اشتیاق کے تحریر کردہ ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔  ناول نگاری میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ ہمسفر سمیت متعدد سپرہٹ ڈراموں کو تحریر کرنے والی فرحت اشتیاق نے یہ انکشاف خود ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بالکل مختلف کہانی کے ذریعے نئی صنف پر کام کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور توقع ہے کہ دیکھنے والے اسے سراہیں گے۔  ان کا کہنا تھا 'سجل اور احد ایسے منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیے'۔  یہ ایک اوریجنل اسکرین پلے ہوگا جسے فرحت اشتیاق بعد میں ایک ناول کی شکل دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔  انہوں نے یکم جون کو بھی ایک ٹوئیٹ بتایا تھا کہ اس ڈرامے میں سجل علی اور احد رضا میر کے علاوہ عدنان صدیقی، میرا سیٹھی، مسرور پارس ہوں گے جبکہ یہ ایک رومانوی تھرلر ہوگا۔  اس کی ہدایات احسن طالش دیں گے اور انہوں نے ڈان امیجز کو بتایا 'فرحت اشتیاق نے بہت خوبصورت کہانی تحریر کی ہے، اس ڈرامے کو ایم ڈی پروڈکشن پروڈیوس کرے گی جبکہ احد، سجل اور عدنان صدیقی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، اس کی شوٹنگ اسلام آباد اور شوگران میں ہوئی جبکہ یہ جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز پر ہم ٹی وی پر نشر ہوگا'۔  اسکرین شاٹ گزشتہ سال احد رضا میر نے اسکرین پر سجل علی کے ساتھ اپنی کیمسٹری اور جوڑی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی سجل علی بہت پسند ہے۔  بانٹرویو کے دوران احد رضا میر نے نہ صرف سجل علی کی بہترین اداکارہ اور خوبصورت خاتون قرار دیا بلکہ ان کی تعریفوں کے لیے ان کے پاس الفاظ بھی کم پڑ گئے۔  احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی جوڑی کو ‘یقین کا سفر’ میں بہت سراہا گیا اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی طریقے سے کام کرتے اور چیزوں کو دیکھتے ہیں۔  احد رضا میر نے سجل علی کی خوبصورت خاتون اورذہین اداکارہ قرار دیتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔  اداکار کے مطابق سجل علی بھی انہیں خوب جانتی ہے، جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان اچھے روابط ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

گزشتہ سال احد رضا میر نے اسکرین پر سجل علی کے ساتھ اپنی کیمسٹری اور جوڑی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی سجل علی بہت پسند ہے۔

بانٹرویو کے دوران احد رضا میر نے نہ صرف سجل علی کی بہترین اداکارہ اور خوبصورت خاتون قرار دیا بلکہ ان کی تعریفوں کے لیے ان کے پاس الفاظ بھی کم پڑ گئے۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی جوڑی کو ‘یقین کا سفر’ میں بہت سراہا گیا اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی طریقے سے کام کرتے اور چیزوں کو دیکھتے ہیں۔

احد رضا میر نے سجل علی کی خوبصورت خاتون اورذہین اداکارہ قرار دیتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

اداکار کے مطابق سجل علی بھی انہیں خوب جانتی ہے، جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان اچھے روابط ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: