جنگی جرائم آشکار کرنے پر آسٹریلوی پولیس کا سرکاری چینل پر چھاپہ

جنگی جرائم آشکار کرنے پر آسٹریلوی پولیس کا سرکاری چینل پر چھاپہ

آزادی صحافت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ آسڑیلوی سپیشل فورسز کے افغانستان میں جنگی جرائم آشکار کرنے پر وفاقی پولیس نے سرکاری چینل پر ہی چھاپہ مار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ اے بی سی نیوز نے کلاسیفائڈ معلومات نشر کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

سرکاری چینل 2017ء سے مسلسل آسٹریلوی سپیشل فورسز کے افغانستان میں انجام کردہ جنگی جرائم کی تحقیقاتی خبریں نشر کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا نے اس اقدام کو آزادی صحافت پر شب خون قرار دیا ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: