کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے، ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے بس ذرا دماغ لڑانا آنا چاہیے۔ بھارت میں جھلساتی گرمی سے تنگ آجانے والی خاتون نےاپنی گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک ایسا حل نکالا کہ کیا کہنے۔
بھارت ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں لوگ سڑکوں پر فراٹے بھرتی ایک نئی نویلی کرولا کو گائے کے گوبر سے لیپا ہوا دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے۔
یہ گاڑی دراصل ایک خاتون کی ملکیت ہے جس نے پوری گاڑی کو مکمل طریقے سے گائے کے گوبر سے لیپ ڈالا ، خاتون نے ایسا کرنے کی جو وجہ بتائی ، وہ خاصی دلچسپ ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی پر گوبر کا لیپ اسے ٹھنڈا رکھنے اور گرمی سے بچنے کیلئے کیا کیونکہ شدید گرمی میں گاڑی کا اے سی تک کام نہیں کرتا تھا۔
احمد آباد ان بھارتی شہروں میں سے ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے اور موسم گرما میں درضہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے۔