فرانس کے شہر لیون میں دھماکے سے 13افراد زخمی ہوگئے ، دھماکہ ایک بیکری کے سامنے ہوا ہے ، پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہرلیون میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکہ ایک مشکوک پیکٹ میں ہوا جو ایک بیکری کے سامنے رکھا گیا تھا ۔
پولیس نے مشکوک پیکٹ رکھنے والے شخص کی تصویر جاری کردی ہے ، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔