جوہری جنگ کا خطرہ

عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار نے خبردار کیا ہے موجودہ صورت حال میں جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار نے کہا ہے کہ جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس اہم اور فوری نوعیت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے دنیا سنجیدگی سے غور کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائے عدم ہتھیار تحقیق ریناٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے ابتک کے مقابلے میں اب جوہری جنگ کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سمیت متعدد عناصر اس کی وجوہات میں شامل ہیں اور ان کا خطرہ اب زیادہ ہے اور ان سے متعلق سوچنا، ان سے نمٹنے کیلئے انتظامات انتہائی جواب طلب سوالات ہیں۔

ریناٹاڈان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر ماڈرانائزیشن پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بھی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، ان معاملات کے پیچھے کسی حد تک امریکا چین کے درمیان اسٹریٹیجک مسابقت بھی کار فرما ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان شدید تنازعہ چل رہا ہے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں، اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو بتا دے وہ اس کا آخری دن ہوگا، ہم ایران کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: