پرخطر جگہوں پر سیلفی لینے کی شوقین لڑکی بلڈنگ کی دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی جو رات کی سیاہی کو سیلفی کےپس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔
19 سالہ وکٹوریہ گرنکیوِچ لتھوینیا میں زیرِ تعلیم تھی اور اپنی موت سے قبل ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کے دوستوں نے بتایا کہ وہ لتھیونیا کے اہم شہر وِلنیئس کی سیلفی اس طرح لینا چاہتی تھی کہ شہر سیاہ رات کے پس منظر میں نظر آئے اور آگے اس کی چہرہ دکھائی دے۔
پولیس ایمبولینس سمیت وقت پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک لڑکی کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی اور لڑکی ہلاک ہوگئی۔ وکٹوریا سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی جس کی المناک وفات پر اس جامعہ، یونیورسٹی آف ولنیئس نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔