متحدہ عرب امارات کی غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کی اسکیم

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کی اسکیم کا آغاز کردیا۔

اس اسکیم کو گولڈن کارڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، محققین اور غیر معمولی طور پر ذہین طلبہ کو مستقل رہائش کے فوائد دیے جائیں گے۔

مستقل رہائش اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

پہلے مرحلے میں مستقل رہائش کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 6800 سرمایہ کار شامل ہیں اور ان سرمایہ کاروں کی متحدہ عرب امارات میں مجموعی سرمایہ کاری 101 ارب درہم یعنی چالیس کھرب روپے سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کے حوالے سے گرین کارڈ اسکیم شروع کررکھی ہے

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: