رمضان میں سستی اشیا بیچنے اور افطاری کرانے والا سکھ خاندان

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا سکھ خاندان گذشتہ چالیس سال سے اپنی قدیم دکان پر رمضان میں آٹا ، گھی چاول ، دالیں ، شربت ، بیسن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا سستے داموں فروخت کرتا ہے۔

جمرود بازار میں قائم دکان میں نرنجن سنگھ نے اپنے باپ دادا کی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان کی آمد کیساتھ ہی سرکاری قیمتوں سے کئی گنا کم ریٹ کا نرخنامہ آویزاں کر دیا ہے۔ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں متوسط اور غریب خاندان نرنجن سنگھ کی دکان سے خریداری کرتے ہیں۔

نرنجن سنگھ کا کہنا ہے کہ رمضان کے احترام میں ہر سال اپنا نرخنامہ لگاتے ہیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سستے داموں چیزیں فروخت کریں جس سے ثواب ملتا ہے اور خدمت بھی ہوتی ہے۔
پشاور کی سکھ برادری عرصہ دراز سے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لئے افطار کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور اجتماعی افطاریوں کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: