سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا بھارتی الزام مسترد

پاکستان نے بھارتی سفارتکاروں کو سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے بھارتی الزام کو مسترد کردیاہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھاکہ دو سفارتکاروں (جو کہ شیخوپورا کے قریب سچا سودا گوردوارہ میں بھارتی عازمین کی سہولت کیلئے وہاں موجودتھے )کوایک کمرے میں بند کرکے دھمکیاں دی گئیں کہ وہ اب یہاں دوبارہ نہ آئیں اور اس دوران ان سفار ت کا رو ں کے بیگس کی تلاشی بھی لی گئی اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی

ذرائع نے بتایاہےکہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، حقیقت یہ ہےکہ سفارتکاروں کو ایسے مقامات پرجانے سے قبل پیشگی اطلاع دینا ہوتی ہے اور متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوتی ہے،

بھارتی سفارتکاروں کو سکھ کمیونٹی کی جانب سے کبھی بھی ویلکم نہیں کیاگیا،زائرین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ بھارتی سفارتکار اکثر یہاں جاسوسی کیلئے آتے ہیں اور کئی مرتبہ بھارتی سفارتکار زائرین کو اکسانے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

حالیہ بھارتی الزامات پر ذرائع نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بغیر اجازت گوردوارہ آئے تھےجبکہ پا کستا ن کی حکومت کی جانب سے پہلے ہی زائرین کی سہولت کے لئے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے تھے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: