پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد پاک بھارت وزراءعظم کی ملاقات کا امکان ہے جس سے2013 سے دونوں ممالک کے درمیان معطل باضابطہ مذاکرات کی راہ کھل سکتی ہے۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کی علیحدہ ملاقات 14اور15جون کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوگی۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی تجویز کا غیر رسمی پیغام روس اور چین کے ذریعے بھارت کودے دیا ہے۔ نئی دہلی میں اعلیٰ حکام نے ملاقات کی تجویزکو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔ رواں ماہ بشکک میں وزراخارجہ اجلاس میں بھی پاک بھارت وزراخارجہ شرکت کریں گے، تاہم سائیڈ لائن ملاقات کے متعلق ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمانی الیکشن کے فوراًبعدبھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرسکتا ہے،اگر چہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمسایہ ملک کے خلاف سخت بیانیہ اپنایا ہے اس کے باوجود بات چیت کا امکان ہے۔ اگر نریندر مودی انتخابات کے بعد وزارت

عظمیٰ پر فائز ہوتے ہیں تو ایس سی او کے 14اور 15جون کے اجلاس میں ان کی شرکت کا امکان ہے۔ اگر انتخابات کے نتائج حکمران جماعت کے خلاف آئے تو نیا وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کرے گا۔پاکستان نے چین اور روس کے ذریعے بھارت کوغیر رسمی پیغام دیا ہے کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی موجودگی کے موقع کو دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی ملاقات کے لئے استعمال کیا جائے تاکہ مزید ملاقاتوں کے امکانات کی راہ کھل سکے۔نئی دہلی میں حکومت کے اعلیٰ حکام کی طرف اس تجویز سے انکار نہیں کیا گیا، تاہم بشکک میں دونوں ممالک کے وزراءعظم کی ملاقات کی صورت حال کے تجزیے پر سوال اٹھایا ہے ۔اخبار کو ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی کی موجودہ سیاسی قیادت دونوں ممالک کے رہنماؤں کی باہمی ملاقات سے شاید انکار نہ کرسکے لیکن یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایسی ملاقات سے باضابطہ باہمی مذاکرات کا تاثر نہ ابھرے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 21اور22مئی کو بشکک میں وزراخارجہ اجلاس میں شرکت کریں گی، یہ اجلاس لوک سبھا کے فائنل فیز19مئی کے فوری بعد حتمی نتائج سے ایک روز قبل ہوگا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں دونوں وزراخارجہ کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات ہوگی۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: