ماسکو میں ایمرجنسی لینڈنگ، 41 ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو ایئر پورٹ پر مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 41 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ماسکو کے خبررساں ادارے ’طاس‘ کے مطابق متاثرہ طیارے میں 78 افراد سوار تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی شعلوں نے بعدمیں پورے جہازکولپیٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق طیارےکے پائلٹ نے ٹیک آف کے فوری بعدواپس لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔

خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جارہا تھا۔

اس سے قبل 2016 میں دبئی سے روس جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بوئنگ 737 طیارہ روس کے جنوبی شہر روستو آن ڈان کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں 31 اکتوبر 2015 کو بھی روسی طیارہ مصر میں دوران پرواز تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان سمیت جہاز میں سوار تمام 224 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جہاز کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: