جاپانی فیشن ٹائیکون یوساکو مائیزاوا نے کروڑوں ڈالر کی پینٹنگز نیلام کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ ان کے پاس رقم ختم ہوگئی ہے۔
آن لائن فیشن ریٹیلر زوزو کے بانی میزاوا نے ٹویٹر پر پینٹگز نیلام کرنے کا اعلان کیا۔ نیویارک کے سودبے نیلام گھر میں سولہ مئی کو نیلامی ہو گی۔
آرٹ کے دلدادہ ارب پتی نے پینٹگز کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جن کی مارکیٹ ویلیو چالیس سے پچاس لاکھ ڈالر ہے۔
ایک صارف کے سوال پر میزارو نے لکھا کہ ان کے پاس پیسے نہیں کیونکہ وہ بہت فضول خرچی کرتے ہیں۔ میزارو شاہ خرچیوں کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے ایک پینٹنگ پر گیارہ کروڑ ڈالر لٹائے تو ایلن مسک کی سپیس ایکس کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے پرائیویٹ مسافر بھی میزارو ہی ہیں۔