یو این سیکریٹری جنرل کی جنگ بندی اپیل کی پذیرائی

یو این سیکریٹری جنرل کی جنگ بندی اپیل کی پذیرائی

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی عالمی سطح پر جنگ بندی اپیل کو دنیا بھر میں پذیرائی ملنے لگی۔

دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے انتونیو گوتریس کی آواز میں آواز ملائی اور کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی اتحاد نے 2 روز قبل ہی یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں نریندر مودی سرکار جنگی جنون سے باز نہیں آرہی ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کرچکے ہیں، 23 مارچ کے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت دنیا کے ہر حصے میں جاری مسلح تصادم کو لاک ڈاؤن کرنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کو دنیا کو کورونا کی شکل میں ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے، جس کا کسی قوم، ملک اور نسل سے تعلق نہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جارحانہ کارروائیاں، گولہ باری اور فضائی حملے فوری بند کر دیں

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: