نئی دہلی میں ہندوانتہاپسندوں کے حملے، 20 مسلمان شہید، اموات میں اضافے کاخدشہ

نئی دہلی : دہلی میں مسلمانوں پر آرایس ایس اور بی جے پی کےغنڈوں کے حملے جاری ہے ، حملوں میں اب تک20 مسلمان شہید ہوگئے ہیں  اور 190 سے زائدزخمی ہیں جبکہ کئی دکانوں،گھروں اورپٹرول پمپس کولوٹ مار کے بعدآگ لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران دہلی میں آرایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں 20 مسلمانوں کو قتل کردیا اور 190سے زائد زخمی ہے جبکہ درجنوں دکانوں،گھروں اورپٹرول پمپ کولوٹ مار کے بعد جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعددکی حالت نازک ہے ، جس کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے، دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ دہلی پولیس عوام کے تحفظ کویقینی بنائے۔

دہلی کے5مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے اور اور پولیس کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے امن کی اپیل کی اور کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے میں مدد کریں۔

جامعہ ملیہ،نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے دہلی کےوزیراعلیٰ کےگھرکےقریب احتجاج کیا تودہلی پولیس نے طلبا پرآنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: