کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

لندن: سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس پانچ لاکھ برطانوی شہریوں کو ہلاک اور 80 فیصد آبادی کو متاثر کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معمر اور بیمار افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے اور اگر یہ بیماری پھیل گئی تو برطانوی محکمہ صحت بدترین پریشر کا شکار ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کے اندر گیارہ اسپتالوں اور 100 سے زیادہ این ایچ ایس کلینکس میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری کاغذات کے مطابق 8 اسکول کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں اور درجنوں برطانوی شہری اسپین میں قرنطینہ کے اندر ہیں۔

اس سے قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر واضح کر چکے ہیں کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: