پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سبزی اور پھلوں کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق اس سروس کے تحت نجی کمپنیز کراچی میں آن لائن سبزی اور پھل گھرگھرپہنچائیں گی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی وفروٹ کی فراہمی کے لیے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔
’کراچی پرائس لسٹ‘ ایپ کے ذریعےکراچی کے شہری پھل، سبزیاں اور گوشت سمیت روز مرہ کے استعمال کی مختلف اشیاء کو سرکاری قیمتوں پر حاصل کر سکیں گے۔
صارفین اس ایپلیکیشن کو با آسانی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جب کہ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کا بھی آپشن ہوگا۔