کورونا وائرس: قرنطینہ میں کھڑے کروز شپ کے مسافروں میں مفت آئی فونز تقسیم

کورونا وائرس: قرنطینہ میں کھڑے کروز شپ کے مسافروں میں مفت آئی فونز تقسیم

جاپان کے ساحل پر کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں کھڑے کروز شپ میں موجود مسافروں میں جاپانی حکومت کی جانب سے مفت آئی فونز تقسیم کیے گئے۔

کروز شپ ’ڈائمنڈ پرنسز‘ میں کورونا وائرس کے حملے کے بعد سے عملے سمیت 3 ہزار 700 لوگ پچھلے کئی دن سے قرنطینہ میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی حکومت نے بحری جہاز میں موجود مسافروں اور عملے میں تقریباً 2 ہزار آئی فونز تقسیم کیے ہیں، ان آئی فونز میں ایک ایپ موجود ہے جس کے ذریعے لوگ اپنی صحت سے متعلق ماہرینِ طب سے رجوع کرسکیں گے، دواؤں کے بارے میں معلومات اور اس کے علاوہ اپنی ذہنی پریشانی کے لیے ماہر نفسیات سے رجوع کرسکیں گے۔

جاپان کے منسٹری آف ہیلتھ، لیبراینڈ ویلفیئر نے یہ فیصلہ وزارت برائے نجی امور اور وزارت داخلہ امور و مواصلات سے مشاورت کے بعد کیا ہے کہ قرنطینہ بحری جہاز میں موجود مسافروں اور جہاز کے عملے دونوں کو طبی ماہرین سے رابطہ قائم رکھنے کے لیے آئی فونز بانٹے جائیں جس میں موجود ’لائن‘ ایپ کے ذریعے وہ اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فونز دینے کی وجہ یہ ہے کہ جاپان سے باہر ’لائن‘ ایپ کو ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے ذریعے مسافر اور عملہ قرنطینہ بحری جہاز سے باہر اپنے ارد گرد کی خبروں سے بھی باخبر رہ سکیں گے۔

واضح رہے اس کروز شپ میں 350 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور اسے 19 فروری تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: