بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارات میں چلنے والے گانوں کی تیز آواز نے دلہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ دلہا اپنی بارات میں بجنے والے تیز گانوں کی وجہ سے بے چین ہو رہا تھا اور پھر بعدازاں دلہے کی طبیعت بگڑ گئی۔
دلہے کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب دن میں منعقد کی گئی، بارات میں تیز آواز میں بجنے والے گانوں کی وجہ سے گنیش بے چینی کی کیفیت میں مبتلا ہو گیا اور بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقل ہوتے ہی دلہا دم توڑ گیا، اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 25 سالہ گنیش کو دل کا دورہ پڑا تھا۔