عفان وحید بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

عفان وحید بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

مقبول ٹی وی اداکار عفان وحید جلد بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے۔

ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے  والے عفان وحید فلم ’مستانی‘ سے بڑی اسکرین پرڈیبیو دے رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم ڈیبیو سے متعلق عفان وحید نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

View this post on Instagram

@sajad.salar.photography

A post shared by Affan Waheed (@affanwaheedofficial) on

 انہوں نے بتایا کہ فلم کا انتخاب کرنے کی اہم وجہ یہ ہے کہ اس میں مجھے اپنا کردار نمایاں کرنے کے لیے مزاحیہ حرکتیں نہیں دکھانی ہوں گی۔

عفان وحید کا کہنا تھا کہ ’مستانی‘ ایک رومانوی کہانی ہے جس میں آمنہ الیاس عالیہ کا کردار نبھا رہی ہیں اور وہ  شکیل کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’مستانی‘ عثمان رضوی کی پیشکش ہے جس کا پہلا حصہ راولپنڈی میں شوٹ کرلیا گیا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: