راولپنڈی میں پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

راولپنڈی میں پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہر میچ اہم ہے، کوشش ہو گی بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

اظہر علی نے کہا کہ کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتریں کیونکہ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہو، کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ایسے کمبینیشن کے ساتھ کھیلیں جسے باہر بھی کھلایا جا سکے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنے گھر میں ٹیسٹ میچ جیتے ہیں،کوشش ہو گی کہ آنے والا ٹیسٹ بھی جیتیں، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز ہمیں ٹیسٹ میچ جتوائیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: