ایران نے امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک شخص کو سزائے موت اور دیگر 2 مجرمان کو 15،15سال قیدکی سزا سنادی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ عامر رحیم پور نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات سی آئی اے کو فراہم کیں اور اس کے بدلے بہت سے پیسے کمائے۔
عدالتی ترجمان نے مزید بتایا کہ عامر رحیم پور کے علاوہ دیگر دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں 10 اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔