اومان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے

اومان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے


خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس بن سید السید آف عمان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں عرب دنیا میں سب سے زیادہ اقتدار میں رہنے والی شخصیت بھی کہا جاتا ہے۔

شاہی کورٹ کی جانب سے سلطان قابوس کے انتقال کے تصدیق کی خبر دی گئی۔ وہ گزشتہ ماہ ہی بیلجئم سے کینسر کا علاج کراکے واپس عمان آئے تھے۔ عمان حکومت کی جانب سلطان قابوس کے انتقال پر 3 روز سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

سلطان قابوس نے سال 1970 میں اومان کا تخت سنبھالا تھا۔ وہ اومان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے۔ ان کے دور میں اومان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔ تیل کی طاقت کے ذریعے انہوں نے عمان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس کی اولاد نہیں، اس لیے انہوں نے جانشین بھی نامزد نہیں کیا تھا۔ عمان کا شاہی خاندان 3 روز کے اندر سلطنت کا جانشین کے چناؤ کا مجاز ہے۔

شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو یہ معاملہ کونسل اور عدالت میں جائے گا، جس کے بعد اعلیٰ کونسل اور عدالت عمان کی سلطنت کے نئے سلطان کا چناؤ کرے گی۔ شاہی خاندان کی روایت کے مطابق 50 مرد ممبران پر مشتمل بورڈ نئے سلطان کے چناؤ کا مجاز ہے۔
Dunya Today

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: