لالچی شخص نے والدین کی قبر سے ہڈیاں چُرا لیں

لالچی شخص نے والدین کی قبر سے ہڈیاں چُرا لیں

‘لالچ بری بلا ہے’ یہ تو ہم  بچپن سے سیکھتے اور سمجھتے آ رہے ہیں مگر کیا لالچ میں آکر کوئی شخص اپنے والدین کی قبر سے ہڈیاں بھی چرا سکتا ہے؟

آئیے ہم آپ کو ایسے شخص کے بارے میں بتاتے ہیں جس نے موٹر سائیکل کی لالچ میں آکر اپنے والدین کی قبر ہی کھود ڈالی۔

برِاعظم افریقا کے ملک موزمبیک کی پولیس کے مطابق شمالی نامپولا صوبے میں ایک شخص کو قبر کھود کر والدین اور چچا کی ہڈیاں نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق والدین کی ہڈیوں کے بدلے میں موٹرسائیکل ملنے کی لالچ میں آکر افریقی شخص نے راتوں رات اپنے والدین اور چچا کی قبر کھود کر ہڈیاں نکالی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک بزنس مین نے اس شخص سے ہڈیوں کے بدلے موٹرسائیکل اور 300 ڈالرز نقد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

گرفتار شخص نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ’اس شخص نے مجھے ان لوگوں کی ہڈیاں ڈھونڈنے کا کہا جو کسی بیماری میں مبتلا ہوئے بغیر ہی مرگئے ہوں اور ان ہڈیوں کے بدلے مجھے ایک موٹر سائیکل اور کچھ نقد رقم دینے کا وعدہ کیا۔‘

اس نے مزید بتایا کہ میں اپنے خاندانی قبرستان گیا جہاں میں نے اپنے والد، والدہ اور چچا کی قبروں سے ہڈیاں نکالیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قبر سے ہڈیاں نکالنے کے بعد یہ شخص موٹرسائیکل کا وعدہ کرنے والے شخص کے پاس گیا لیکن وہ موجود نہیں تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اس علاقے میں اس طرح کا سال کا پانچواں واقعہ ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: