بھارت کا ایک اور مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی شہر گوا میں گر کر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے زیر استعمال طیارہ تربیتی مشن پر تھا جو اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
خیال رہے کہ ستمبر میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی ائیرفورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
رواں برس مارچ میں بھی انڈین ائیرفورس کے زیر استمال مگ 21 طیارہ پرندے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔