ہیلووین پارٹی کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں  بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین پارٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں واقع شہر  لانگ بیچ کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کہ کہ فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص سےمتعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

x

Check Also

طالبان قیدیوں کا غیر ملکی پروفیسرز کے ساتھ تبادلہ مؤخر

افغان حکومت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2 مغربی مغویوں کا 3 طالبان قیدیوں ...

%d bloggers like this: