کشمیر کا حل تقریر نہیں جہاد، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

کشمیر کا حل تقریر نہیں جہاد، ٹرینڈ کے پیھچے کون ہے؟

کچھ دنوں سے ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کا ٹائٹل کچھ یوں ہے، ”کشمیر کا حل تقریر نہیں جہاد” ہے۔

اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین ایک طرف کشمیر کی آزادی کی بات کر رہے ہیں تو کچھ صارف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک کنول نامی صارف نے لکھا”ایک امن پرست شخص نیا پاکستان بھی نہیں بنا سکتا اسے تو اس پرانے پاکستان میں بھی دوسروں کا سہارا چاہیے ہر وقت محتاط رویہ اپنانا، اپنے اقتدار کے جانے کا خوف ،نقصان کا ڈر ایسے امن پرست سے کوئی مثبت امید نہیں کی جاسکتی”

مطیع اللہ نے لکھا کہ ”نیازی کو چاہئے جہاد کا آعلان کریں تقریروں اور لنگر خانوں سے کچھ نہیں ہوسکتا”

نوید احمد نے لکھا کہ ”27 سال کا محمد بن قاسم بے سر و سامان جہاد کے ذریعے راجہ داہر کو شکست سے دوچار کر سکتا تھا…. کیا ھم جہاد کے ذریعے بزدل انڈیا کو شکست نہیں دے سکتے”

طیب خان نے کہا”حکومت ٹرمپ، اس کے چیلے پومپیو اور ایلس ویلز کی خوشنودی کی خاطر ہر حد پار کرتے جا رہے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول محمد ﷺ کے احکامات اور مسلمانوں کی دینی غیرت کو پس پشت ڈال دیا ہے”

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: