ایرانی صدر کے بھائی کو کرپشن پر 5 سال قید

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق حسین فریدون کو کرپشن کے الزامات پر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

اُس وقت کی رپورٹس کے مطابق فریدون کو  ایک کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی تاہم ان رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر الزامات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حسین فریدون پر اہم مالیاتی اداروں پر تقرریوں کیلئے رشوت لینے اور منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں۔

حسین فریدون ایرانی صدر حسن روحانی کے معاون بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ ملائیشیا میں 8 سال تک ایرانی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

x

Check Also

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

بھارت نے نویں جماعت سے بارویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، ...

%d bloggers like this: