انسٹاگرام کے بعد فیس بک کا بھی اپنے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

انسٹاگرام کے بعد فیس بک کا بھی اپنے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے کہا کہ ہے کمپنی نے آسٹریلیا میں پوسٹوں کے لیے ’لائیک‘ یعنی پوسٹ کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد چھپانا شروع کر دیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے کہا گیا کہ پوسٹ پر لائیک کو چھپانے کا کام ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور یہ آزمائش معاشرتی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے جس کو بعد ازاں دنیا بھر میں نافذ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں فیس بک صارفین دوسروں کی پوسٹوں پر ردعمل اور ویڈیو کے ویوز بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک کا یہ نیا قدم اس لیے ہے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ لوگ اس نئے فارمیٹ سے کس طرح جُڑتے ہیں اور اس کے  معاشرے پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد فیس بک کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب یہ سوشل میڈیا کی مقبول ایپ دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔

آزمائش کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم کی وجہ سے لوگوں کے ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کا مقابلہ کس طرح کیا جائے؟

آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمشنر کے مطابق ملک میں ہر 5 میں سے ایک بچے کو سائبر بولیئنگ (آن لائن دھمکیوں) کا سامنا ہے، پچھلے سال اس مسئلے کو  اس وقت قومی توجہ حاصل ہوئی جب ایک 14 سالہ لڑکی (جس نے ایک آسٹریلوی اشتہار کے ذریعے پہلی بار اپنے آپ کو متعارف کروایا تھا) نے آن لائن دھمکیوں کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی۔

اس واقعے کے بعد انسٹاگرام پر لائیکس چھپانے کے لیے آزمائش کا آغاز کیا گیا جس کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی یہ قدم اُٹھایا گیا۔

فیس بک آسٹریلیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کر  رہے ہیں کہ پوسٹ پر لوگوں کے لائیکس کو چھپانے سے وہ مثبت محسوس کر رہے ہیں یا نہیں۔

فی الحال ابھی یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے اور اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ آزمائش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: