بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائی بیڑے میں شامل روسی ساختہ مگ 21 طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ایف کا طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ حادثے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ طیارہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی ساختہ بھارتی طیارے کو گروپ کیپٹن اور اسکواڈرن لیڈر اڑا رہے تھے۔ حادثہ صبح دس بجے کے قریب ہوا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 سے اب تک بھارتی فضائیہ 27 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ مختلف فضائی حادثات میں اب تک 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ جس میں رواں سال 27 فروری کو پاکستان کے ہاتھوں نشان عبرت بننے والا کمانڈر ابھی نندن کا مگ 21 بھی شامل ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: